ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے ارد گان کے سامنے این ایس جی اور اولاند کے ساتھ آبدوز لیک کا مسئلہ اٹھایا

مودی نے ارد گان کے سامنے این ایس جی اور اولاند کے ساتھ آبدوز لیک کا مسئلہ اٹھایا

Tue, 06 Sep 2016 12:30:34    S.O. News Service

ہونگ جھو ، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے جی - 20کے سربراہی اجلاس سے الگ ترکی کے صدر رطیب رجب اردگان کے ساتھ ہندوستان کے این ایس جی کی رکنیت کی کوششوں کا مسئلہ اٹھایا اور ساتھ ہی فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ ہندوستانی اسکا رپین آبدوز کے خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس مشرقی چینی شہر میں سربراہی اجلاس کے آخری دن مودی نے اردگان اور اولاند سے الگ الگ ملاقات کی۔اس سے پہلے مودی نے برطانیہ کی نومنتخب وزیر اعظم ٹریسا مے سے ملاقات کی اور یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد کے منظر نامے میں مواقع کی تعمیر کو لے کر ان سے بات چیت کی۔اردگان کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر اعظم نے 48رکنی جوہری سپلائر گروپ(این ایس جی)میں ہندوستان کی رکنیت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہ اطلاع دی ہے ۔اردگان کے ساتھ این ایس جی پر گفتگو اہم تھی کیونکہ ترکی ان چند ممالک میں شامل تھا جس نے چین کے ساتھ سول میں جون میں این ایس جی کے میٹنگ میں ہندوستان کی شمولیت کی مخالفت کی تھی۔چین نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ ہندوستان جوہری عدم توسیع معاہد ہ (این پی ٹی)پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔ترکی نے بھی ملک میں بغاوت کی حالیہ ناکام کوشش میں مبینہ طورپر سازش رچنے کے ملزم فتح اللہ گو لن کے حامیوں کی ہندوستان میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا ۔سوروپ نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ شہری ہوا بازی تعلقات کو بڑھانے پر بھی ملاقات کے دوران بات چیت کی گئی۔


Share: